کینسر کے مرض میں مبتلا عرفان خان کا بالی ووڈ میں واپسی کا فیصلہ

ممبئی: 

بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے آنتوں کے کینسر کے علاج کے بعد ایک بار پھر فلم نگری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان  لندن سے اپنی بیماری کا مکمل علاج کراکر دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممبئی واپس آرہے ہیں جہاں وہ چند دن آرام کے بعد  فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے سیکوئل  کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔

اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ  عرفان خان فلم ’ہندی میڈیم ‘ کے سیکوئل کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اوران کے  مداحوں کو اب مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے