کراچی؛ پاکستان کوارٹرز خالی کرانے پر شدید احتجاج؛ علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی: 

پاکستان کوارٹرز کو خالی کرانے پر پولیس کی علاقہ مکینوں پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی کے علاقے پاکستان کوارٹرز کو خالی کرانے پر علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے اور داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ بندکردیا جب کہ مظاہرین نے پولیس آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر  پولیس کی بھاری نفری بھی لاٹھیوں کے ساتھ پاکستان کوارٹرز میں موجود ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے  پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن چلادیا، شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی بعد ازاں پولیس پاکستان کوارٹر میں داخل ہوگئی تاہم  مظاہرین نے گھروں کی چھتوں سے  پولیس پر پتھراؤ کیا مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس پاکستان کوارٹر سے پیچھے ہٹ گئی۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے