پریانکا چوپڑا کی امریکی صدرٹرمپ پرایک بارپھرتنقید

ممبئی: 

ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑادیا۔نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ پریانکا اکثر اپنے بیانات اور تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں تاہم اب انہوں نے امریکی صدر کو مذاق کانشانہ بناڈالا۔

حال ہی میں ایک بین الاقوامی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران جب پریانکا سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں امریکا کا نیا صدر کون ہوگا تواس کے جواب میں پریانکا نے کہا کہ کوئی بھی امریکا کا صدربن سکتا ہے مجھے اس پر کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہ 

  پریانکا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلے پربول پڑیں

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پریانکا نے امریکی صدر کو نشانہ بنایا ہو بلکہ اس سے قبل پریانکا نے امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کی مذمت کی تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور موقع پر جب ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی اس وقت پریانکا وہ واحد بھارتی اداکارہ تھیں جنہوں نے ٹرمپ کے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کسی پر پابندی نہیں لگاسکتے۔

 
 
Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے