صرف ایک ٹچ پر ’فوکس‘ ہونے والی جدید عینک

جاپانی کمپنی ٹچ فوکس نے ایسی جدید اور اسمارٹ عینک بنائی ہے جو صرف ایک ٹچ پر کبھی قریب تو کبھی دور کے چشمے میں بدل جاتی ہے۔ اس چشمے کی بدولت آپ کو قریب اور دور کی الگ الگ عینک کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی اور ایک ہی عینک آپ کےلیے کافی رہے گی

اس سے قبل ایک اور کمپنی پکسل آپٹکس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسے الیکٹرونک چشموں پر کام کررہی ہے جو نہ صرف دور اور قریب کی نظروں کےلیے کافی ہے بلکہ کئی نمبروں کے لحاظ سے ایک بٹن دبانے پر فوکس ہوسکتے ہیں۔ اس کمپنی کے ذکر کے باوجود اب تک ان کی کوئی مصنوعات منظرِ عام پر نہ آسکیں۔

تاہم جاپان کی اس کمپنی نے پکسل آپٹکس کے کام کو وہیں سے شروع کیا جہاں سے وہ تھم گیا تھا۔ ٹچ فوکس کمپنی کی عینک میں کنپٹی کے پاس ایک بٹن نصب ہے  جو لیکوئڈ کرسٹل سسٹم استعمال کرتا ہے۔ اس عینک کو 20 مختلف فریموں میں پیش کیا جارہا ہے۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے