سرفراز کی فٹنس میں بہتری، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں شرکت کیلیے پرعزم

کراچی: 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور وہ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے، دو دن آرام سے انھیں فائدہ ہوا اور اب سر میں تکلیف کم ہو گئی ہے،وہ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کے دوران سرفراز کے ہیلمٹ پر گیند لگ گئی تھی جس کی وجہ سے چوتھے دن محمد رضوان سے وکٹ کیپنگ کرائی گئی تھی، سرفراز کو ڈاکٹر نے 48 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا تھا، اسی میچ کی پہلی اننگز میں بھی دوران بیٹنگ سرفراز کے بازو پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد رضوان کو بطور وکٹ کیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے لیے میچ ریفری سے خصوصی اجازت لی گئی تھی، رضوان اے ٹیم کے ساتھ پہلے ہی یو اے ای میں موجود تھے۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے