خلا میں بیڈ منٹن میچ

خلا میں تحقیقی مقاصد کے لیے وقت گزارنے والے خلا باز وقتاً فوقتاً اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

کبھی وہ خلا میں دانت برش کر کے دکھاتے ہیں، کبھی وہ فلم دیکھتے ہیں، حال ہی میں ان کی جانب سے بھیجی گئی ایک ویڈیو میں خلا باز بیڈ منٹن کا میچ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

عالمی خلائی اسٹیشن پر رہائش پذیر ان خلا بازوں نے زمین کی کشش ثقل کے بغیر خلا میں پہلا بیڈ منٹن میچ کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کشش ثقل نہ ہونے کے باعث گو کہ یہ مختلف طریقے سے کھیل رہے ہیں تاہم یہ میچ خلابازوں اور زمین پر دیکھنے والوں کے ایک دلچسپ تفریح ثابت ہوا۔

آئیں آپ بھی اس میچ سے لطف اٹھائیں۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے