ایران میں مسافرطیارہ گرکرتباہ

تہران: ایران کے صوبے اصفہان میں مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا، طیارے میں 50 سے 60 افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق آسمان ایئرلائنزکا اے ٹی آر 72 مسافر طیارہ ایران کے صوبے اصفہان میں کریشن لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا، طیارے میں 50 سے 60 افراد سوار تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آسمان ایئرلائنزکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے تہران ایئرپورٹ سے اڑا اور 20 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اے ٹی آر 72 مسافر طیارہ تہران سے ایران کے شہریوساج جا رہا تھا۔

عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ آسمان ایئرلائنزکا مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوا۔

دوسری جانب ایران کے شہربوئیراحمد کے گورنرنے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ہیلی کاپٹرخراب موسم کے باعث جائے حادثہ پرلینڈ نہیں کرسکا۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے