ابوظہبی ٹیسٹ؛ سرفراز کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے

کراچی: 

آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کپتان سرفراز کی جگہ کرکٹر محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  کپتان سرفراز احمد کے سر پر گزشتہ روز گیند لگ گئی تھی، وہ جمعے کو ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کے لیے  جائیں گے، اس کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا علم ہو سکے گا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی دوران بیٹنگ سرفراز کے بازو پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد رضوان کو بطور وکٹ کیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے لیے میچ ریفری سے خصوصی اجازت لی گئی تھی، یاد رہے محمد رضوان اے ٹیم کے ساتھ پہلے ہی یو اے ای میں موجود تھے۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے